Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈکپ 2011 کا فائنل فکسڈ ہونے کی تحقیقات کا اعلان

شائع 19 جون 2020 01:07pm

کولمبو: سری لنکا کی حکومت نے 2011 کرکٹ ورلڈ کپ فائنل فکسڈ ہونے کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کردیا، سیکریٹری کھیل نے منسٹری آف اسپورٹس کے اسپیشل انوسٹیگیشن یونٹ کو فوری طور پر الزامات کی تحقیقات کے احکامات جاری کردئیے۔

تحقیقاتی ٹیم سابق وزیر کھیل کا بیان بھی ریکارڈ کرے گی، سری لنکا کے سابق وزیرکھیل مہندا نندا نے سری لنکا اور بھارت کے درمیان 2011 ورلڈ کپ فائنل فکسڈ ہونے کا دعوی کیا تھا۔

واضح رہے کہ ممبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔